74

آزادکشمیر میں محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف قیمتی پرندوں کا شکار

یواے ای (بیوروپوٹ)
آزادکشمیر میں محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف قیمتی پرندوں کا شکار روکنے میں ناکام کہیں بار محکمہ کے ذمہ داران کو اگا ہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے جنگلی حیات خطرے میں اور محکمہ خاموشی کی نیند سویا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے نواحی گاوں کوٹلہ میں جنگل میں بڑی تعداد میں پرندے، مرغے، اور بہت سارے جنگلی جانو ر پائے جاتے ہیں جن کی جانوں کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے ایک طرف محکمہ نے شکار پر پابندی لگائی ہے لیکن اس کے باوجو د کوٹلہ جنگل میں کچھ شر پسندوں نے بدمعاشی کرتے ہوئے شکار جاری رکھا ہوا ہے۔ شکاریوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے کہی بار وائلڈ لائف کے محکمے سے رجوع کیا گیا مگر کوئی کارآمد کاروائی نہیں کی گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کا اندازہ کیجیے کہ ایک بھی افسر بلانے کے باوجود موقع پر نا پہنچا۔گزشتہ رات مقامی وارثین کی طرف سے کچھ شکاریوں کو جنگل میں دھر لیا گیا۔ محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف اپنا کام کریں ورنہ مستقبل میں پیش آنے والے حادثات کا ذمہ دار شکاریوں کے ساتھ ساتھ محکمہ کو بھی ٹھہرایا جائے گا۔ان جنگلی جانوروں کی حفاظت کرنا محکمہ کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن محکمہ صرف نام کی حد تک ہے کسی بھی جگہ پر ان شکاریوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اگر یہی صورت حال جاری رہی تو کسی بھی شکاری کے ساتھ کوئی واقعہ رونما ہوسکتا ہے جس کا ذمہ دار محکمہ ہو گا جس کو بار بار بتانے کے باوجو اس طرح کے عناصر کے خلاف نہ کوئی کاروائی کی اور نہ جنگلی حیات کو بچانے کے لیے کوئی موثر اقدامات کیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں