40

آزاد کشمیر محمکہ لوکل گورنمنٹ نے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

مظفرآباد ۔تلافی
محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادجموں وکشمیر نے پیدائش اموات رجسٹریشن کے لیے ہر مرکز کے زیر اہتمام “برتھ ڈہیٹھ رجسٹریشن کیمپ”لگانے کا فیصلہ کرلیا اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز ڈی جی لوکل گورنمنٹ سید ظہیر گردیزی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر آصف مجید چشتی،ڈیپٹی ڈائریکٹر صاحبان راجہ بابر مہناس،راجہ ذوالقرنین،سید مظہر الحسن گیلانی،لوکل گورنمنٹ کے مراکز کے پراجیکٹ مینجر صاحبان نے شرکت کی اس موقع پر آمدہ دو ماہ کو پیدائش اموات رجسٹریشن مہم کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ڈائیریکٹر جنرل نے ہدایات جاری کئیں کہ تمام مراکز اپنے اپنے مرکز کی وارڈ کی سطح پر رضاکار کمیٹیوں کی مدد سے پیدائش اموات رجسٹریشن کیمپ لگانے کا اہتمام کریں اس موقع پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ سید ظہیر گردیزی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری یونین کونسل اپنی یونین کونسل کے افراد سے مسلسل رابطے میں رہے اور محکمہ کےعوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرے ہم مثبت اور مطلوبہ اہداف اسی صورت حاصل کر سکتے ہیں جب ہماری بنیادیں گراس روٹ لیول پر مضبوط ہونگی اور یہ اسی صورت مضبوط ہوسکتی ہیں جب ہمارا عوام کے ساتھ رابطہ اور لیزان مضبوط ہوگا انہوں نے کہا کہ سیکرٹری یونین کونسل اپنی متعلقہ یونین کونسل میں محکمہ کی جانب سے بنائی گی رضا کار کمیٹیوں سے رابطہ رکھیں اور عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کریں کہ وہ پیدا ہونے والے بچوں کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بناہیں ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ تمام مراکز ہفتہ وار اپنے مراکز میں لوکل کمیونٹی کے سیشن رکھیں جہاں کمیونٹی کو منصوبہ جات اور محکمہ کی جانب سے عوامی فلاح کے اقدامات بارے آگاہ کیا جائے ۔ہم نے کرونا کے دوران مل کر کام کیا اس کی ستائش اور تعریف وفاقی سطح پر کی گی اسی جوش جذبے کے ساتھ برتھ رجسٹریشن مہم کو کامیاب بنانا ہے اس موقع پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو بتایا گیا کہ اس وقت تک گیارہ ہزار پیدائش کو محکمہ کے سیکرٹری یونین کونسل کی جانب سے رجسٹر کیاگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں