15

آزاد کشمیر محکمہ صحت عامہ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام کے کوآڈینٹر

(پی آئی ڈی) راولاکوٹ
16-1-2021
آزاد کشمیر محکمہ صحت عامہ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام کے کوآڈینٹر اورنگزیب مغل نے کہا ہے آزاد کشمیر کورڈ 19 ویکسینشن کا آغار جنوری کے آخری ہفتے میں ہو گا جس کے لیے فیز ترتیب دئیے گئے ہیں پہلے مرحلے میں محکمہ صحت عامہ کے ان ملازمین جو کورڈ کے مریضون کا علاج کرتے ہیں ان کو ویکسنشن دی جائے گی-دوسرے مرحلے میں 55 سال سے اوپر ایسے افراد جو مختلف قسم کی بیماریوں مثلا شوگر بلڈ پریشر اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہیں انھے ویکسنشن دی جائے گی تیسرے فیز میں ہر عام اور خاص کو ویکسنشن دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انھون نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس کے میٹنگ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کر رہے تھے اس موقعے پر پریس بریفنگ دیتے یونسیف کنسلٹنٹ کورڈ 19محترمہ سدرت العین اسماعیل میر نے یونیسف پروگرام آر سی سی ای کے تحت کرونا وائرس کے روک تھام کے تحت محکمہ صحت عامہ کی طرف سے ویکسنشن کے اصول اور اس کے استعمال کے خوالے سے تفصلات بیان کی اور کہا کہ ہمین کرونا وائرس کے خطرناک وائرس سے بچائو کے لیے جاری شدہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدآمد سے جائے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں محکمہ اطلاعات کے آفسران نے آگہی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا جسکی وجہ سے کرونا وائرس آگہی عام ہوئی ان کا کہنا تھا مشنری جذبے کے ساتھ مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کورڈ وائرس کو روکنے کے لیے مطلوبہ اہداف حاصل کر سکیں انھون نے میڈیا نمائیدگان سے اپیل کی کہ وہ اپنا مثبت رول ادا کریں اور عوام الناس ویکسنشن کے حوالے سے صیح صورتحال سے آگاہ کریں اس موقعے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سعداللہ خان بھٹی ڈسٹرکٹ انفارمیشن پونچھ راجہ علاوالدین خادم ڈاکٹر رفعت ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او پونچھ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم انیڈ ای محمد اشفاق اعوان اسسٹنٹ ڈایکٹر سردار سجاد خان سردار شاہد رفیق ڈی ایس وی اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں