37

اسٹیٹ بینک کا اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: کورونا وبا کے باعث اسٹیٹ بینک نے اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال عیدالفطر کےموقع پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں عید الفطر پر عوام کے لیے کسی بھی مالیت کے نئےکرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا، گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 300ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں