69

اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی،شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو یہ لیٹرغیر پارلیمانی رویے اور ایوان میں بدمزگی کرنے پرجاری کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اس طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا ہوا۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے، شاہد خاقان عباسی لیگی رہنما خط جاری ہونے کے 7 دن کے اندر معذرت اور اپنی پوزیشن واضح کریں، اگر وہ مقررہ وقت تک جواب نہ دے پائے تو اسے شاہد خاقان عباسی کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہ ہونا تصور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں