2,002

انجمن تاجران کوٹلی کے جنرل سیکریٹری انوار بیگ منشیات سمیت گرفتار

کوٹلی(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجراں کوٹلی کے جنرل سیکریٹری اور سابق مرکزی رہنما جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن انوار بیگ بھاری مقدار میں‌ منشیات سمیت گرفتار

یہ منشیات کس کی گاڑی سے ملیں اور اس معاملے میں کون کون سے سرکاری اہلکار ملوث تھے ، اصل حقائق تا حال منظر عام پر نہ آسکے.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوٹلی پولیس نے ہاوسنگ سکیم میں چھاپہ مار کر انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری انوار بیگ کو گرفتار کر کے چار کلو منشیات (ہیروئین) ضبط کر لی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہیں وہ ایک پولیس اہلکار کی تھی۔تاہم پولیس نے ایک ہی آدمی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا ہے ۔اس گھناؤنے دھندے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور مال نے کہاں جانا تھا اس بابت اصل حقائق ابھی تک منظر عام پرنہ آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں