63

اولاکوٹ( محمد خورشید بیگ ) ضلع پونچھ میں سال 2020میں پولیس کی شاندار

راولاکوٹ( محمد خورشید بیگ ) ضلع پونچھ میں سال 2020میں پولیس کی شاندار کارکردگی، سال 2020میں 2267مقدمات درج کرتے ہوئے3,132ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے1کروڑ 29لاکھ مال مسروقہ برآمد کیا گیا،1422مقدمات سزا یاب، جبکہ 186اشتہاری ومفرر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، منشیات کے 172مقدمات درج کرکے 206ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے46 کلو755گرام چرس،509بوتل شراب برآمد کی گئی،سال 2020میں ڈکیٹی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوا، حادثات کے دوران 19افراد جاں بحق جبکہ 139افراد زخمی ہوئے، سال 2020میں 10قتل، سرقہ بالجبر9، نقب زنی26،سرقہ عام32،مداخلت31، لڑائی جھگڑا67،بلوہ70،اغوا مستورات31، اسلحہ ناجائز68،منشیات172، متفرق جرائم1751مقدمات درج ہوئے، اسلحہ ناجائز کے مقدمات68 درج ہوئے جس کے تحت کاروائی کرتے ہوئے70ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جس نے قبضے سے7کلاشنکوف،12 بور رائفل16،30بور پستول47، ایمونیشن373برآمد کیا گیا، سرقہ بالجبر کے کل09مقدمات درج ہو کر29ملزمان کو ٹریس کیاگیا جبکہ سرقہ عام 32مقدمات درج ہوئے جس کے تحت 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ چوہدری ذولقرنین سرفراز نے سال 2020 کی کرائم رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے نامساعدہ حالات کے باوجود سال بھر میں بروقت اور موثر کاروائیاں کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کے لیے نا سور ہیں، نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا منشیات فروش قوم کا مستقبل تاریک کر رہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف پولیس پوری قوت کے ساتھ بر سر بیکار ہے، اور منشیات فروشوں کے خلاف ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گئے، سال 2020میں پولیس کی کارکردگی شاندار رہی، جس پر پولیس کے آفیسران واہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ نبر د آزما ہو گی،مختلف سیاسی وسماجی،مذہبی حلقوں نے پولیس کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سال 2020میں جس شاندار انداز کے ساتھ منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا وہ قابل تعریف ہے، انہوں نے پولیس کی اس شاندار کارکردگی پر ایس ایس پی پونچھ چوہدری ذولقرنین سرفراز اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ پولیس آئندہ بھی اس طرح کی کاروائیاں کے تسلسل کو جاری رکھے گی تاکہ معاشرئے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں