150

آل آزاد کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) الیکشن، زاہد تبسم صدر، راجہ امجد سیکرٹری جنرل، خالد چوہدری سنیئر ناب صدر منتخب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اے کے این ایس الیکشن، زاہد تبسم صدر، راجہ امجد سیکرٹری جنرل، خالد چوہدری سنیئر ناب صدر منتخب
عابد صدیق، جاوید چوہدری نائب صدر،راجہ سہراب ڈپٹی سیکرٹری جنرل،جاوید اقبال سیکرٹری مالیات ،نثار احمد کیانی سیکرٹری اطلاعات منتخب
شیربازمنیر ،تنویر تنولی،عامر نوید شہزادممبران ایگزیکٹو بن گئے، تمام امیدواران بلامقابلہ منتخب ،ایگزیکٹو کمٹی کے دوارکان کا تقرر صدر صوابدید پر کرینگے
الیکشن کمیشن کے فرائض راجہ کفیل، سردار ذوالفقارعلی او رظفیر بابا نے سرانجام دیے،امیدوارروں کوبلامقابلہ کرانے میں امجدچوہدری نے اہم کردار اد ا کیااسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی(اے کے این ایس)کے انتخابات 2020-21 میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قراردیدیا گیا ہے۔ آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی(اے کے این ایس)کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے انتخابی نتائج کے مطابق صدار ت کیلئے سردار زاہد تبسیم اور محمد ظہیر جگوال نے کاغذات نامزگی جمع کرائے۔ ظہیر جگوال نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ۔اس طرح سردار زاہد تبسم بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔سنیئر نائب صدر کیلئیخالد محمود چوہدری نے کاغذات جمع کرائے ۔ اس عہدے کیلئے کوئی دوسر اامیدوار سامنے نہ آیا ۔ خالد محمود چوہدری بھی بلامقابلہ سنیئر نائب صد ر بن گئے۔نائب صدر کے دو عہدوںکیلئے تین امیدواروںسردار عابد صدیق،محمد جاوید چوہدری اور خواجہ محسن نے کاغذات جمع کرائے۔ خواجہ محسن نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ اس طرح سردار عابد صدیق،محمد جاوید چوہدری بلا مقابلہ نائب صد ر منتخب ہو گئے۔سیکرٹری جنرل کیلئے راجہ امجد حسین خان اور جاوید چوہدری نے کاغذات جمع کرائے ۔ جاوید چوہدری نے بعد میں اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ راجہ امجد حسین خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل بن گئے۔اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیلئے راجہ سہراب خان،سیکرٹری مالیات کیلئے جاوید اقبال چوہدری اورسیکرٹری اطلاعات کیلئے نثار احمد کیانی نے کاغذات جمع کرائے ، ان عہدوں کیلئے کوئی اور سامنے نہ آیا ۔اس طرح یہ تینوں بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ممبران ایگزیکٹو کے تین عہدوں کیلئے صرف تین امیدوار شیربازمنیر چوہدری، تنویر تنولی ،عامر نوید شہزادسامنے آئے ۔ اس طرح تین ایگزیکٹو ممبران بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیدار ان کی مدت ایک سال ہو گی۔مدت مکمل ہونے سے ایک ماہ قبل الیکشن کمیشن کا تعین کرنا ہوگا۔ قبل ازیںآل کشمیر نیوزپیپر سوسائٹی(اے کے این ایس) انتخابات2020-21 کا اختتامی اجلاس گزشتہ روز صدائے چنار کے دفتر میں ہوا، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر راجہ کفیل ، سابق وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن امجدچوہدری ، اعجاز عباسی، سردار زاہد تبسم، دلپذیر عباسی، جاوید اقبال ،را جہ امجد حسین، جاوید چوہدری، محسن خواجہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں اے کے این ایس کے ممبران میں اتفاق رائے پیدا کر کے تمام عہدیدران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے اور اے کے این ایس کو باوقار ادارے بنانے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔امجد چوہدری نے ٹیلی فون پر مظفر آباد، میرپور اور اسلام آباد کے دیگر ساتھیوں سے بھی مشاورت کی۔ظہیر جگوال ،جاوید چوہدری اور راجہ امجد نے سنیئر ساتھیوں کو فیصلے کا اختیار دیا ۔جس پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔ نومنتخب صدر سردار زاہد تبسم اور دیگر عہدیدران نے تمام معاملات کو بہترا نداز میں حل کروانے پر راجہ کفیل ،امجدچوہدری اور اعجاز عباسی کے کردار کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کے اے کے این ایس کی یکجہتی اور بہتری کیلئے کام کرینگے۔ اے کے این ایس کے جملہ ممبران نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اے کے این ایس کے سینئر رہنمائوں امجدچوہدری،اعجاز عباسی الیکشن کمشنر راجہ کفیل، دلپذیر عباسی ودیگر کی اتفاق رائے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ میڈیا کیموجودہ بحران میں دوسری صحافتی تنظیموں سے ملکراپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔ تا کہ آزادکشمیر بھر سے شائع ہونے والے اخبارات اور ان سے وابسطہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی بنیادوں پر نئی حکمت عملی کے جہدوجہد کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں