66

جموں کشمیرپیپلز پارٹی کا سر دار نواز خان کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد / راولاکوٹ ( پ۔ر)

جموں کشمیرپیپلز پارٹی نے سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر و بانی راہنما و سابق صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سر دار نواز خان کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی 3 دن تک تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔ اور پہلے سے طے شدہ تمام پروگرامات کو منسوخ کیا جا تا ہے ۔ سابق چیف جسٹس سردار نواز خان کا شمار جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے بانیوں میں ہوتا ہے انہوں نے ہمیشہ میرٹ ،انصاف اور قانون کی بالادستی کے لئے جاندار کردار ادا کیا اور سردار خالد ابراہیم خان(مرحوم) کے ساتھ مل کر آئین ، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کے لئے بھرپور جدوجہد کی ۔ سردار نواز خان کی رحلت سے آزاد کشمیر کا خطہ ایک بہترین قانون دان ،با اصول اور انصاف پسند شخصیت سے محروم ہو گیا ۔ سردار نواز خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک نڈر ، با کردار اور با اصول راہنما سے محروم ہو گئی ہے جن کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار نوید حیات خان نے جاری کردہ پریس رلیز میں کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں