336

دیوار پھلانگوں یا دیوار میں موجود خفیہ راستہ تلاش کروں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نےاسلام آباد کی ایک شاہراہ پر دیوار کی جانب اشارہ کرتا ”OUT” کا بورڈ لگا دیکھا تو انتہائی دلچسپ ٹوئیٹ کر ڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نےاسلام آباد کی ایک شاہراہ پر ”OUT” کا بورڈ لگا دیکھا جس کا اشارہ ایک دیوار کی جانب تھا جہاں سے نکلنا ممکن ہی نہ تھا۔یہ دیکھ کر جرمن سفیر کی حس مزاح نے انکو انتہائی دلچسپ ٹوئیٹ کرنے پر مجبور کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔
اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاو ہے۔انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹوئیٹ بھی کرتے ہیں۔وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں جو کردار ادا کررہے ہیں وہ شائد کوئی بھی سفیر اس انداز میں نہیں کرتا وہ کبھی پاکستانی سیاحت کوفروغ دینے کے لیے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کو جاتے ہیں تو کبھی اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروا کر پاکستانکی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔
ایک جانب وہ پاکستان کے مثبت پہلو اجاگر کرتے ہیں تو دوسری جانب وہ ہمارے معاشرے میں موجود کمزوریوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ ہم اس حوالے سے بہتر رویہ اپنا سکیں۔تاہم ان کے تازہ ترین ٹوئیٹ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے اسلام آباد کی سڑک پر موجود ایک ”OUT ” کے ایک ایسے بورڈ کی نشاندہی کردی جس کا اشارہ دیوار کی جانب تھا۔اس پر مارٹن کوبلر کی حس مزاح جاگ اٹھی۔انکا کہنا تھا کہ اس بورڈ کا اشارہ جس جانب ہے وہاں تو کوئی راستہ نہیں بلکہ دیوار ہے۔کیا یہ دیوار مجھے پھلانگنی چاہیے یا اس دیوار میں کوئی خفیہ راستہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں