8

راولاکوٹ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر محمد حمید خان کی عوام سے اپیل ،الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس فری استمال کرنے کی پیشکش

راولاکوٹ( محمدخورشید بیگ )الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر محمد حمید خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں مکمل لاک ڈاون هے شہر مکمل ویران هیں اور پھر دوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جو یہاں کام کاج کرتے ہیں انہیں سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا هے…وہ بیچارے نہ ہی اپنے علاقوں میں جا سکتے ہیں اور نہ ہی یہاں کام کر سکتے ہیں…
اکثر ایسے مزدور ہوتے ہیں جو پورا دن کام کر کہ شام کو کھانا کھاتے ہیں…
تو اس مشکل وقت میں آزادکشمیر کے عوام خصوصی طور پر اہلیان راولاکوٹ کا فرض اور ھم سب کی معاشرتی ذمہ داری بنتی ھے کہ ہم ایسے افراد کا خیال رکھیں.انہوں نےکہا
میری تجویز ہے چند ایسے افراد آگے بڑھیں جو کم از کم ہر دن دو سے تین سو افراد کے دو وقت کھانے کا انتظام کر سکیں… اس کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے اور پھر ہر شہری جو استطاعت رکھتا ہو کم از کم ایک بندے کا کھانا اپنے ذمہ لے…اس طرح انشاءاللہ یہ سلسلہ بآسانی چلتا رہے گا…اسی طرح ارد گرد گاؤں میں جو مزدور یا دہاڑی لگانے والے اپنے قریبی رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں. مخیر حضرات اپنے اردگرد سفید پوش پریشان حال لوگوں عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں ھم ان شاءاللہ جلد ابتداء کریں گے
آپ بھی آگے بڑھیں اور اس نیکی کو جاری کرنے میں اپنا حصہ شامل کریں….
اس پیغام کو آگے شئر کرتے جائیں اور عملی طور پر ترتیب بنانے کی کوشش کریں.
اس عظیم کام کے لئے آپ الاقصیٰ ویلفیئر کی ایمبولینس فری استعمال کر سکتے ہیں ۔برائے رابطہ 03335738615

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں