79

راولاکوٹ دریک اور تراڑ چھل سے متعدد افراد اپنے خاندانون سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل

صدارتی مشیر و امید وار اسمبلی سردار اعجاز یوسف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے راولاکوٹ دریک اور تراڑ چھل سے متعدد افراد اپنے خاندانون سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل، آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امید وار سردار اعجاز یوسف کی مکمل حمایت کا اعلان،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید وار اسمبلی سردار اعجاز یوسف نے کہا کہ نوجوان سیاست میں آگے آکر علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔آمدہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپر کامیابی حاصل کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کا آزادکشمیر میں کوئی مستقبل نہیں ان کے پاس آزادکشمیر میں کوئی الیکٹ ایبل امید وار موجود نہیں۔تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنانے کے صرف خواب دیکھ سکتی ہے جس کی تعبیر ناممکن ہے۔راولاکوٹ کے روائتی سیاست دانون نے لوگوں کا استحصال کیا اور راولاکوٹ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا، راولاکوٹ میں جتنے کام مسلم لیگ ن کی قیادت نے کروائے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے راولاکوٹ سے الیکشن میں اتر یں گے۔راولاکوٹ کے عوام میری سیاسی جدوجہد اور میری کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کریں۔ راولاکوٹ کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے ان کے ترقیاتی کام کروائے اور کن لوگوں نے ان کا وقت بربا د کیا جو امید وار راولاکوٹ سے منتخب ہو کر اسمبلی میں گئے وہ لوگوں کو اپنی کارکردگی بتائیں کہ انہوں نے کیا کام کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کے عوام، پاکستان کی معیشت کا برا حال کیا۔ پاکستان جو ترقی کی راہ پر گامزن تھا اس ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑ کررکھ دیاگیا۔انہو ں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے پنجاب میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے عمران نیازی کا بزدار اس وقت ان کاموں کو بھی تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ لاہور جو سیاحتی شہر تھا اسے کچرا کنڈی میں تبدیل کر کے رکھ دیاگیا ہے۔عمران خان نیازی اور اس کی قائم کردہ پنجاب حکومت نے ناموس رسالت کے حق میں احتجاج کرنے والے لوگو ں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے بے گناہ لوگوں کو شہید کیا۔ تحریک ناموس رسالت پر کوئی دو رائے نہیں، فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیاجائے، شیخ رشید اور نور الحق قادری کو فی الفور اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ تحریک ناموس رسالت پر پوری قوم یک زبان اور یکجا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں