51

راولاکوٹ (محمد خورشید بیگ ) ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردار راشد نعیم نے کہا ہے

راولاکوٹ (محمد خورشید بیگ ) ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردار راشد نعیم نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے میں پونچھ راولاکوٹ میں کرونا کیسیز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس پر شدید تشویش ہے تحصیل مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اپنی اپنی تحصیل میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے جاری شدہ ہیلتھ ایمرجنسی SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے لاک ڈاون ختم ہونے کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ ہم ایس او پیز پر عمل نہ کریں ان کا کہنا تھا کہ کے دوران لاک ڈاون پولیس مجسٹریٹس نے بھرپور ڈیوٹی دی ہے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری شدہ ایس اوپیز پر اسی طرح سے سختی سے عمل کریں جیسے لاک ڈاون کے دوران کر رہے تھے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں،اگر شہریوں کی جانب سے حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے تمام تر حکومتی اقدامات ناکام ہونگے لوگ خود احتیاط کریں بغیرماسک اورضروری کام کے شہروں اور رش والی جگہوں پر آنے جانے سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی ماسک اور سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھنے کی تلقین کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب تک سماجی فاصلوں کا خیال نہیں رکھیں گے،اپنے گھروں اور آس پاس لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کی اگاہی کو یقینی نہیں بنائیں گے،کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ،کورونا وائرس ایک بین الاقوامی وباء ہے جس سے اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ سے وابستہ افراد بھی نہیں بچ سکے، کرونا وائرس ہم سب پر اللہ تعالی کی جانب سے آزمائش ہے ہم سب کو چاہیے انفرادی اور اجتماعی نماز کا اہتمام کریں اور اللہ کے حضور دعا کریں کہ اللہ پاک ہم سب کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں