16

راولاکوٹ. معروف انقلابی شخصیت سابق ایڈیٹر روزنامہ عقاب ممتاز صحافی

راولاکوٹ. معروف انقلابی شخصیت سابق ایڈیٹر روزنامہ عقاب ممتاز صحافی سردار محمد اسحاق خان پھر عوامی حقوق کے تحفظ منشیات کے خاتمے کے لیے جدوجہد کا آغاز کر دیا عوامی مجلس عمل آزاد کشمیر کو فعال کر دیا گیا. عوامی مجلس عمل آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد اسحاق خان سیکرٹری جنرل سردار خالد ایوب خان ودیگر نے کہا ھے کہ عوامی حقوق کے تحفظ منشیات کے خاتمے کے لیے نوجوانان کو ساتھ لے کر جدوجہد کریں گے میڈیا همارے ساتھ تعاون کرے اور میڈیا نمائندگان اپنا کردار ادا کریں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کو ماسٹر پلان کے مطابق تعمیر کیا جائے ھر سال بجٹ میں ماسٹر پلان کے مطابق اس منصوبے کے لیے فنڈز رکھے جائیں معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہی سے بچانے کی فکر اور اصلاح احوال مجلس عمل کا بنیادی مقصد ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پر هجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام موجود نظام سے تنگ آچکے ھیں میرٹ کی پامالی ظلم و نا انصافی بے روزگاری اور منشیات کے پھیلاو کے باعث عوام مایوسی کا شکار هیں اس وقت ھر آدمی پریشان ھے کہ منشیات فروش اس کے گھر پہنچ کر اس کے بچوں کو پھنسانے والے ھیں پولیس کی سرپرستی میں یہ گھناونا دهندہ ھو رها ھے ماضی میں عوامی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے عوام کو نتیجہ تحفظ میسر رها ھے اس پس منظر کی وجہ سے عوام وخواص کے پرزور مطالبہ پر عوامی مجلس عمل کو از سر نو بحال و موثر بنایا جا رہا ہے. ..محمد خورشید بیگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں