102

راولاکو ٹ (پی آئی ڈی) کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان نے کہا ہے کہ پونچھ

راولاکو ٹ (پی آئی ڈی) کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان نے کہا ہے کہ پونچھ ڈویژن میں لوگوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے مشنری جذبے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے ترقیاتی محکموں کے سربراہان آپس میں قریبی لیزان رکھتے ہوئے تعمیراتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ہمہ وقت اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں انتظامی آفیسران حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کو تیار رہیں تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کئے جا سکیں وہ اپنے آفس چمبر میں ڈویژنل کو آرڈینشن میٹنگ کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردار راشد نعیم خان، ایس ای بلڈنگ خواجہ سجاد، ایس ای ہائی وے، چیئر مین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان، ڈپٹی کمشنر پونچھ مرزا ارشد محمود جرال ڈپٹی کمشنر باغ ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر حویلی، اسسٹنٹ کمشنر منگ سردار ازکار حسین، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ طاہر اشرف کے علاوہ محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر صاحبان اور پونچھ کے ایکسیئن صاحبان نے شرکت کی کمشنر پونچھ ڈویژن نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ترقیاتی محکموں کے سربراہان ایک دوسرے کے ساتھ قریبی لیزان رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاریہ منصوبوں تولی پیر سڑک، عباسپور واٹر سپلائی سکیم، سدھنوتی واٹر سپلائی سکیم جسے منصوبوں کو مکمل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر پونچھ اور باغ اور سدھنوتی نے مسائل اور ان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کروانے کیلئے عوام سے قریبی رابطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے باہمی گفت و شنید سے معاملات اور مسائل کا حل نکالنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انھوں نے کہا کہ باغ اور راولاکوٹ کی جیلوں کی تعمیر کیلئے فیز ٹو ایک منصوبہ بندی کے تحت عمل ہورہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ ملکر ایس او پیز کو ریوائیزڈ کریں اور دن ویز کی خلاف ورزیوں حیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کی جائے مسائل کے حل کیلئے ہمیں اپنی ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہوگا ہم ہمہ وقت تعاون اور مدد کیلئے بیٹھے ہیں انھوں نے کہا کہ عباسپور واٹر سپلائی سکیم میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ مسلہ تاخیر کا شکار نہ ہو نے انھوں نے کہا کہ بلدیہ کے ملازمین شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں شہر کی خوبصوتی کیلئے ترقیاتی محکمیں خصوصا میونسپل کارپوریشن اور بلدیہ کی اہم ذمہ داریاں ہیں وہ مشنری جذبے کے ساتھ کام کریں اور مثبت کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی محکموں کے سربراہان تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور منصوبوں کا از خود موقع پر جاکر معائینہ کریں اور مختص شدہ فنڈز کو دیانتداری سے استعمال کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کریں اس موقع پر ایس ای شاہرات نے بتایا کہ پونچھ ڈویژن میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے جہاں کہیں بھی کوئی شکایت ہو گی اسے دور کر دیا جائے گا لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے کمشنر پونچھ ڈویژن نے کہا کہ آئیندہ ہر ہفتے ضلعی سطح پر میٹنگز کا انعقاد کرکے ترقیاتی ایداف حاصل کریں انھوں نے کہا کہ شہروں کی ایس او پیز کو ریوائیزڈ کرکے مستقبل میں جدید دور سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ شہروں کو جدید سہولتوں اور صاف ستھر ا بناسکیں آخر میں کمشنر پونچھ ڈویژن نے تمام شرکا میٹنگ اور خصوصا ترقیاتی محکموں کے سربراہان کی اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ اد اکیا اور ملکر قومی مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں