62

سابق صدر سردار یعقوب خان کے چوکے چھکے جاری

راولاکوٹ ( محمد خورشید بیگ )سابق صدر سردار محمد یعقوب خان کے چوکے چھکے جاری ہر روز شمیولتیں ہر روز حاجی محمد یعقوب خان کے نعرے دوتھان سمے کوٹ سے خورشید خان،نور خان،حفیظ خان سینکڑوں ساتھیوں و خاندان سمیت محتلف سیاسی جماعتوں سے مستفی ہو کر سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب خان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ھو گئے ھیں اس موقع پر صدر دوتھان سردار مجید صوفی نظیر و دیگر ان کے ھمراہ تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار یعقوب خان نے کہا کہ ھم نئے شامل ہونے والوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے عوام موجودہ حکومت سے عاجز آچکے ھیں ھم گذشتہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے اور حکومت میں آکر ریاست میں خوشحالی لانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی پہلے ریاست ایجوکیشن فری زون بنایا تھا اب تجارتی مرکز بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں