46

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگئی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ہفتے کو آخری روزہ ہوگا۔
علاوہ ازیں گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ وزیر انصاف نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ابوظہبی میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے گی۔
اس مرتبہ سعودی عرب میں عید الفطر قدرے مختلف انداز میں منائی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاض نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر رکھا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
24 مارچ کو سعودی عرب میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ شوال کے چاند سے متعلق فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا تاہم وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید 24 مئی کو ہوگی۔
انہوں نے نجی چینل آج ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ اس مرتبہ پاکستان میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں