45

سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد (این این آئی)نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ کے میزبان اورسینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ اتوار کی صبح رشکئی بازار مرکزی جنازگاہ میں ادا کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان سعادت مند بیٹوں میں شامل ہیں جنہوں نے والدہ کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسا شجر سایہ دار رشتہ کھودینا یقینا بہت بڑا غم ہے۔مریم اورنگزیب نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں