615

علی ظفر کا میشا شفیع کو قانونی نوٹس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد میشا شفیع کو بھیجا گیا قانونی نوٹس گلوکارہ کی لیگل ٹیم کو موصول ہوگیا۔

نوٹس کی کاپی کے مطابق علی ظفر نے میشا شفیع سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر ان پر جنسی ہراساں کرنے کا جو الزام عائد کیا گیا ہے، اسے ڈیلیٹ کیا جائے۔قانونی نوٹس کے مطابق میشا شفیع 14 روز کے اندر عائد کیا گیا الزام واپس لے کر علی ظفر سے معافی مانگیں، دوسری صورت میں گلوگارہ کو 100 کروڑ روپے تک ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوتا نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کا نوٹس جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ میشا کی جانب سے ان پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے تمام الزامات سچ ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں