50

قتل یا خودکشی؟ ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کی یونین گوجر بانڈی کا رہائشی نوجوان کلیال چوک میرپور کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا مردہ حالت میں برآمد

میرپور (تلافی نیوز )خودکشی یا قتل؟یونین کونسل گوجر بانڈی کے نواحی علاقے کارہائشی نوجوان کلیال چوک میرپور میں پھندے سے لٹکا ہوا مردہ حالت میں برآمد
تفصیلات کے مطابق زین رفیق ولد محمد رفیق نامی نوجوان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کی یونین گوجر بانڈی کے ملحقہ علاقے سو کا میرا بکوٹ سے بتایا جارہا ہےجو مردہ حالت میں رسی سے لٹکا ہوا برآمد ہواتھانہ سٹی کے اہلکاران نےموقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی شروع کردی آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک نوجوان کی ہلاکت کے حوالہ سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی کہ اس نے خودکشی کی یا کسی نے اسے قتل کر کے رسی کے ساتھ لٹکا دیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے اب میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی جاں بحق نوجوان کی موت کی تصدیق ہو پائے گی کہ اسکی موت کس وجہ سے ہوئی
چنار کشمیر نیوز کے رابطہ کرنے پرعلی الصبح جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد محمد رفیق نے کہا کہ میں راستے میں ہوں اور میرپور جا رہا ہے بدھ کی شام پانچ بجے میرے بیٹے نے مالک کے نمبر سے تقریباً ایک گھنٹہ بات کی عام دنوں کی طرح وہ مجھ سے بات کرتا رہا ہمارے کوئی گھریلو معاملات بھی نہیں تھے اور نہ ہی کوئی اور مسئلہ تھا خودکشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا ہے میرا بیٹا اس سے قبل ملت ہوٹل پر کام کرتا رہا دو ماہ قبل ہوٹل کے مالک کے ساتھ گڑھ بڑھ ہونے کی وجہ سے اس نے کام چھوڑ دیا اور پھر قصائی کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا آج کل وہ اسی فیملی کے گھر پر کام کر رہا تھا لاک ڈاؤن کے باعث وہ روزانہ مھجے متعدد مرتبہ کال کرکے خیر خیریت پوچھتا رہا ہے میری وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملہ کی اعلی سطحی تحقیقات کروائیں خود کشی کا کسی بھی صورت میں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں