87

قراةالعین بلوچ نے دٴْنیا کو کشمیر کا لاک ڈائون یاد دلا دیا ابھی کچھ عرصہ پہلے کی ہی بات ہے عالمی طاقتوں نے کشمیر کے لاک ڈائون پر توجہ نہیں دی تھی ،اب پوری دٴْ نیا ہی لاک ڈائون کی زد میں آگئی ہے، ٹوئٹ

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف گلوکارہ قراةالعین بلوچ نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی نے کشمیر پر توجہ نہیں دی تھی اب پوری دٴْنیا لاک ڈائون میں ہے۔معروف گلوکارہ قراة العین بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دٴْنیا بھر میں لگے لاک ڈائون کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی کچھ عرصہ پہلے کی ہی بات ہے کہ عالمی طاقتوں نے کشمیر کے لاک ڈائون پر توجہ نہیں دی تھی اور اب پوری دٴْ نیا ہی لاک ڈائون کی زد میں آگئی ہے۔
‘گلوکارہ کے اِس ٹوئٹ پر مقبوضہ کشمیر کے طاہر نامی اٴْن کے ایک مداح نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈائون اور کورونا کا لاک ڈائون دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔‘طاہر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈائون میں ہماری بات چیت بند ہوگئی تھی، ہمیں ذلیل و خوار کیا گیا تھا، ہم پر وحشیانہ کرفیو لگایا گیا تھا جس سے ہمیں ہسپتالوں، دوائیوں تک رسائی حاصل نہیں تھی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ہمارے یہاں تیز رفتار انٹرنیٹ پر اب بھی پابندی ہے، ہمارے لئے صرف رات کو گھروں میں چھاپے، گرفتاریاں اور جیلیں ہیں۔‘ صارف کے اِس جذبات سے بھرے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے قراة العین بلوچ نے لکھا کہ آپ سب ہمارے خیالات اور دٴْعائوں میں شامل ہوں اور ہر ایک وہ شخص ہماری دٴْعائوں میں شامل ہے جو اِس دٴْنیا میں درد سے دو چار ہے‘۔
دوسری جانب اِس سے قبل حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کشمیر او ر فلسطین کا ذکر کیا تھا۔حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کو یاد کریں۔‘اٴْنہوں نے لکھا تھا کہ’اب پوری دٴْنیا محسوس کر رہی ہے کہ اتنی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لوگ کس طرح سے زندگی گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں