428

معدہ کے امراض میں استعمال ہونے والی زین ٹیک رینٹڈین دوا کینسر کا باعث بننے لگی

لاہور(تلافی نیوز ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے معدے کے امراض میں استعمال ہونے والی معروف میڈیسن ‘–zantac — Ranitidine کے بارے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے Recall۔کا نوٹس جاری کردیا ہے برسوں سے استعمال ہونے والی۔۔میڈیسن زینٹک ۔رینیٹی ڈین کے تحقیق کے دوران کینسر کا سبب بننے کے شواہد ملے ہیں تفصیلات کے مطابق معدہ کے امراض میں استعمال ہونے والی رینٹڈین دوا کینسر کا باعث بننے لگی، ڈریپ نے استعمال پر پابندی عائد کردی ، فار ماسوٹیکلز کمپنیوں کو رینٹڈین دوائی مارکیٹ سے واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو امریکی ادارہ ایف ڈی اے کی رپورٹ موصول ہوگئی ۔ ایف ڈی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رینٹڈین میں کینسر پیدا کرنے کے کچھ اجزاء پائے گئے ہیں۔

رینٹڈین کا استعمال کینسر کا سبب بن رہا ہے ، ،ایف ڈی اے کی رپورٹ پر ڈریپ بھی ایکشن میں آگیا ، ڈریپ کا کہنا ہے کہ دوا کا فارمولا کافی ادویات میں استعمال ہوتا ہے جن ادویات میں رینٹڈین فارمولا استعمال ہوتا ہے وہ تمام ناقابل استعمال ہیں۔

ڈریپ نے ادویات کی فہرست بھی مرتب کرلی ، فار ماسوٹیکلز کمپنیوں کو رینٹڈین دوائی مارکیٹ سے واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

مریضوں کو رینٹڈین کے متبادل استعمال کیلئے اپنے فارماسسٹ یا فزیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں