67

مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستانی دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن پالیسی کے مطابق ویزوں کا اجراء جاری رکھے ہوئے ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر مقبوضہ ویزوں کی منسوخی کے معاملے میں کشمیر میں 5 اگست کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو مد نظر رکھ رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ویزوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن سہولت جاری رکھے ہوئے ہے اور حقیقی درخواست گزاروں کو فوری ویزے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں