2,398

منگ بازار میں قتل کی لرزہ خیز واردات کمانڈر فاروق صاحب کے بیٹے ناصر فاروق کو منگ بازار میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

راولاکوٹ (خورشیدبیگ سے )جے کے ایل ایف کے سربراہ محمد یاسین ملک کے عسکر lی استاد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی وائس چیئرمین کمانڈر فاروق کا جواں سال بیٹا قتل ۔ قاتل فرار علاقے میں سوگ کی کیفیت کما نڈر فاروق کے جواں سال بیٹے ناصر فاروق کو گز شتہ شا م اس کے قر یبی رشتے دار ہمایوں لطیف نے منگ با زار میں پےدرپے فائر کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا وجہ تنازعہ ایک رشتہ تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی جب کے اعانت میں ہمایوں لطیف کے بھائی شہر یار لطیف کو گرفتار کر لیا گیا کما نڈر فاروق کا ایک اور جواں سال بیٹا کچھ سال قبل گولی لگنے سے جان بحق ہو گیا تھا جس کے بارے میں کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ قتل ہوا جب کہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ وہ اپنی ہی گو لی لگنے پر مو ت کی وادی جا پہنچا ناصر فاروق کی نما ز جنا زہ منگ میں ادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف مقامات سے لو گوں نے شرکت کی بعدازاں آ بائی قبرستان سپر د خاک کر دیا گیا جے کے ایل ایف کے مختلف دھڑوں کے قائدین عبدا لحمید بٹ ،محمد صغیر خان ،عبدا لرءوف کشمیری ، رفیق ڈار ،سلیم ہارون ،عبدالحمید خان ،انور اقبال ایڈووکیٹ ،ارباب خان ایڈووکیٹ ،نیشنل عوا می پارٹی جموں کشمیر کے صدر لیا قت حیات نیشنل عوامی پارٹی یوتھ کے آرگنائزر تو صیف خالق این ایس ایف کی آ رگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین رضوان لطیف جے کے این ایس ایف کے سابق صدور طلحہ خان ،کا مران بیگ ایڈووکیٹ ،جے کے ایس ایل ایف کے سابق چیےرمین احسن اسحاق جے کے ایس ایل ایف کے مرکزی قائد عبیدالرحمان کی طرف سے اس وحشیانہ قتل پر کمانڈر فاروق اور سوگ وار خاندان سے اظہار تعزیت کر تے انتظا میہ سے فوری قاتل کی گر فتاری اور عدلیہ سے قاتل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں