37

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کی جموں وکشمیر ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) 26 مارچ 2020
وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کی جموں وکشمیر ہاؤس میں ملاقات۔ملاقا ت میں کورونا وائر س سے پید ا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیرحکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود پوری استعداد کار سے کوروناسے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ہم یہ امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کی طر ف سے اٹھائے جانے والے اقدمات اور پیکجز سے آزادکشمیر کو بھی اس کی ضرورت کے مطابق حصہ دیا جا ئیگا۔آزادکشمیر میں اسوقت کورونا وائر س کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ہم بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو ٹریس کر کے ان کے طبعی معائنہ کروائیں گے۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں اور حکومت پاکستان بھرپور معاونت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں