26

ْآزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے وسیع پوٹینشل موجود ہے،سیکرٹری سیاحت آزاد کشمیر

میرپور(پی آئی ڈی)
آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاحت چوہدری محمد امتیاز نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے جہاں سیاحت کے فروغ کے لیے وسیع پوٹینشل موجود ہے آزاد کشمیر میں سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جارہا ہے۔جس کے لیے آزاد کشمیر بھر میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کے لئے باقاعدہ سروے کروایاجارہاہے تاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے شروع کیے جانیوالے منصوبہ جات سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو سہولیات بھی مل سکیں اور ریاستی معیشت بھی مستحکم ہو۔سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کشمیر کے کلچر تہذیب و تمدن بھی اجاگرکیاجائے گا، اس طرح ریاست کے تاریخی اور قدیمی مقامات کو بھی محفوظ بنایا جارہاہے۔ضلع میرپوراورمنگلاڈیم جھیل کنارے 09 مقامات پرکنسلٹنٹ نے سروے مکمل کرلیاہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ضلع میرپورکے سیاحتی وتفریحی مقامات پرمختلف پراجیکٹس پرکام شروع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن میرپوربالخصوص ضلع میرپوراور منگلاجھیل کنارے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی جی سیاحت ارشاد احمد پیرزادہ،کمشنر چوہدری محمد رقیب خان،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے احمد ایاز میر،ڈپٹی کمشنر بدر منیر،کلکٹر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد ایوب،ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ملک فیاض موسیٰ،،ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی ایچ اے چوہدری انعام الحق،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،اسسٹنٹ کمشنر سہیل بشیر،تحصیلدار سید کلیم عباس شاہ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری وقار احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت قمر ایوب کے علاوہ کنسلٹنٹ کمپنی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں کنسلٹنٹ نے میرپورمیں 12 سیاحتی مقامات کی نشاندہی سمیت 09 مقامات پرسیاحت کے حوالے سے سروے رپورٹ پیش کی،جس پر ان سائٹس کے حوالے سے تنقیدی و تعمیری جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری سیاحت چوہدری محمد امتیاز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے حکومتی ہدایات کے مطابق محکمہ سیاحت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہاہے تاکہ ریاست کے تمام تفریحی مقامات تک سیاحوں کی رسائی اور سہولیات میسر آئیں۔انھوں نے کہاکہ منگلا جھیل دنیاکی خوبصورت ترین اور صاف شفاف پانی کاوسیع ذخیرہ ہے جہاں واٹرسپورٹس، کشتی رانی اور دیگرکئی طرح کے تفریح سرگرمیوں کوفروغ دیاجاسکتاہے۔ اجلاس میں منگلا ڈیم کنارے سیاحتی و تفریحی مقامات کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیااور جن منصوبہ جات میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ان کو حل کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں