344

پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے منتخب

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستانی فلم ’کیک‘ کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کی نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

فلم ’کیک‘ کو پاکستانی آسکر کمیٹی نے 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا ہے، جس میں بھارت، ایران، ترکی، افغانستان اور دیگر ملکوں کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

آسکر اعزاز کے لیے ’بہترین غیر ملکی زبان‘ فلم کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان دی اکیڈمی موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس کی جانب سے آئندہ برس 22 جنوری کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈ تقریب 24 فروری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی فلم ’ساون‘ بھی آسکر ایوارڈ میں نامزدگی کے لیے منتخب کی گئی تھی۔

اداکار عدنان ملک نے انسٹاگرام پر سب کو خوشخبری سنائی کہ فلم ’کیک‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں