52

پڑکوٹ کو حلقہ تین میں شامل نہیں ہونے دینگے ہجیرہ میں پریس کانفرس، ہفتے کو اجتجاجی مظاہرے کا اعلان

پڑکوٹ کو حلقہ تین میں شامل نہیں ہونے دینگے
ہجیرہ میں پریس کانفرس، ہفتے کو اجتجاجی مظاہرے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پڑکوٹ کو حلقہ دو سے الگ کرکہ حلقہ تین کھائیگلہ کے ساتھ شامل کرنے کےخلاف ہجیرہ میں آل پارٹیز مشاورتی اجلاس و پریس کانفرنس کی گئی جس میں سابق سپیکر آزاد کشمیر سردار غلام صادق صاحب، سابق امیدوار اسمبلی مسلم کانفرنس سردار کاشان معسود، سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ، یونس ندیم ایڈووکیٹ، ممبر عارف خان، سردار عبدالرحمان کاشر، صدر مسلم کانفرس حلقہ 2 محمود خان، صدر جے کے ایل ایف محمد ہارون ، سابق ضلعی ایڈمنسٹریٹر قیوم عثمانی ، سماجی رہنما نفیس عارف، سردار محتاب خان اور دیگر عوام علاقہ کی شرکت کسی بھی صورت میں پڑکوٹ کو کھائیگلہ کے ساتھ لگنے نہیں دیا جائے گا بروز ہفتہ ہجیرہ میں پرتشدد احتجاج کی کال دی گئی فوری طور پے نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں میں یونین کونسل پڑکوٹ کو حلقہ دو ہجیرہ سے الگ کرکہ حلقہ تین کھائیگلہ کے ساتھ ملانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا
جسکے خلاف آج ہجیرہ میں آل پارٹیز پریس مشاورتی اجلاس اور کانفرنس کی گئی
اس حوالے سے سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ کی صدارت میں متحدہ ایکش کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔
پڑکوٹ کو حلقہ تین کھائیگلہ کےساتھ شامل نہیں ہونے دینگے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
شرکاء کا خطاب۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں