138

پڑکوٹ کی حلقہ تین میں شمولیت کےخلاف ہجیرہ میں احتجاج، ڈیڈلائن دےدی گئی۔

پڑکوٹ کی حلقہ تین میں شمولیت کےخلاف ہجیرہ میں احتجاج، ڈیڈلائن دےدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی طرف سے کی گئی نئی حلقہ بندیوں میں پڑکوٹ کو حلقہ دو ہجیرہ سے الگ کرکہ حلقہ تین کھائیگلہ کے ساتھ شامل کیا گیا تھا جسکےخلاف دو دن قبل ہجیرہ میں آل پارٹیز مشاورتی اجلاس ہوا اور ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔
عوام علاقہ پڑکوٹ نے پڑکوٹ کو حلقہ تین کھائیگلہ کےساتھ ملانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اسی سلسلے میں آج ہجیرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا 21 فروری کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ اور الیکشن کمیشن آزادکشمیر سے فوری نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا بصورت دیگر کسی بھی حد تک جائیں گے لیکن حلقے کی غیرمنصفانہ تقسیم کو تسلیم نہیں کرینگے پڑکوٹ ہجیرہ کےساتھ تھا ہے اور رہےگا۔

شرکاء کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں