71

چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی ریٹائرمنٹ کے بعد، سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان آج ایوان صدر میں قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد (تلافی نیوز )سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی ریٹائرمنٹ کے بعد آج یکم اپریل2020کو ایوان صدر میں قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھائیں گے۔ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر قومی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریب انتہائی مختصر رکھی جائے گی۔ صدر آزادجموں سردا ر مسعود خان،جسٹس راجہ سعیداکرم خان سے چیف جسٹس آزاد کشمیر کا حلف لیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء31مارچ کو ریٹائر ہو گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں