54

چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرئے گا

اسلام آباد (این این آئی)چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ہفتے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک آئیں گی۔ جن میں 15 لاکھ خریدی گئیں ، 5 لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی 4کھیپ آئیں گی۔چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چین سے 3 کھیپ خصوصی پروازوں ، ایک قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی۔ذرائع کے مطابق 5لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آئیں گی، چین کا 5 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں