90

راولاکوٹ شہریوں کو تحفظ دیا جائیگا اور کرائم کے خاتمہ کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع بھی کیا جائیگا،ایس ایس پی پونچھ

راولاکوٹ(محمدخورشید بیگ )ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ چوہدری ذوالقرنین نے کہا ہے کہ جرائم پشہ افراد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں حال ہی میں تھانہ سٹی پولیس راولاکوٹ نے کاروائی کرتے ہوئےمشتبہ افراد سے 1540 گرام چرس اور 5000 ہزار کے جعلی نوٹ برآمد کئے ,اسی طرح تھانہ پولیس عباسپور نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 100 گرام چرس اور خنجر برآمد کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اور ڈوثرن پولیس راولاکوٹ جرائم پشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے اور کسی بھی مجرم کو معاف نہیں کیا جائے گا دوران لاک ڈاؤن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ,ایک موٹر سائیکل پر ایک ہی سواری بیٹھ سکتی ڈبل سواری ہونے کی صورت میں جرمانہ ہو گا ایس ایس پی پونچھ کا مزید کہنا تھا کہ دوران لاک ڈاؤن ہر طرح کی تقربیات پر پابندی ہے کوئی بھی شحص اگر قانون کی خلاف ورزی گا اسے سخت سزا دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں