34

کشمیر گلوبل کونسل کا مقبول بٹ شہیدکوخراج عقیدت،عالمی ایوانوں سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرنوٹس لینے کی اپیل

ڈلاس (ویب ڈیسک )شہیدکشمیر مقبول بٹ کی برسی کے حوالے سے امریکہ، کینیڈا میں رجسٹرڈ تنظیم کشمیر گلوبل کونسل کے زیراہتمام اجلاس،شہداء کشمیرمقبول بٹ ،افضل گوروکوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس میں “کشمیر گلوبل کونسل “بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر فاروق صدیقی ، نائب صدر اٹارنی مفتی شوکت فاروقی ، بورڈ کی ترجمان پروفیسر حمیرہ گوہر ، نائب صدر ڈاکٹر الطاف حسین قادری ، انجینئر معین حکاق، ماہر امراض قلب ڈاکٹر فیروز پڈر، اٹارنی زی اے وانی، افق متو، ڈاکٹر سادات درابو ، انجینئر قاسم کھوکھر ، قاضی مجیب اور راجہ مظفر نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید مقبول بٹ کے خواب ایک متحدہ آذاد جمہوریہ جموں کشمیر کے قیام تک ہماری پر امن جدوجہد جاری رہے گی ۔ بھارت طاقت کے زورپرکشمیریوں کے حقوق سلب نہیں کرسکتاوادی میں کرفیوکی وجہ سے ریاستی عوام کومحصورکیاگیا ہے لیکن بھارت کواس کے نتائج بھگتناہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہیدمقبول بٹ کے جسدخاکی کی حوالگی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پرمہم چلانے اوراقدامات کی ضرورت ہے ۔شرکاءنے اس موقع پر بھارتی حکومت اور اس کے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا جنہوں نے مقبول بٹ کو شہید کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرنے کی بجائے اسے تہاڑجیل میں ہی دفنا دیا۔
اجلاس کے شرکاء عالمی قیادت سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوائیں اور ایسے حالات پیدا کیے جائیں جس میں کشمیر کے عوام اپنی آزادانہ رائے سے اپنا حق حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں