113

کوروناواہرس نے کشمیر میں پھر سے سر آٹھا لیا آزادکشمیر حکومت کاپھر لاک ڈاؤن پرغور

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے آزادکشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کیا جائیگا آزادکشمیر بھر میں پازیٹیو ریٹ پاکستان بھر کی نسبت آٹھ گنا 8.3فیصد ہونے پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے دو دن میں اعلی آفیسران اور انتظامیہ و پولیس سے سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے بازاروں کی مکمل و جزوی بندش اور ایس او پیر پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے مفصل تجاویز طلب کر لی گئی ہیں وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی ہے کہ مذہبی سیاسی سماجی اجتماعات کے حوالے سے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد اور ان کی بھی جزوی یا مکمل بندش کے حوالے سے بھی محکمہ صحت کے ساتھ ملکر تجاویز تیار کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں