29

گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے نتائج.

گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے نتائج.
تحریک انصاف نو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی,
پیپلزپارٹی پارٹی چار نشستوں پر کامیاب ہوئی, پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین دو حلقوں سے کامیاب ہوئے.
مسلم لیگ ن دو نشستیں جبکہ مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کر پائی.
نواز ناجی سمیت 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے.
PTI… Win 9.
IND… Win 7.
PPP… Win 4,
PMLN… Win 2
MWM… Win1.
#گلگت
ہر حلقہ کا رزلٹ ذیل میں ہے.
جی بی اے 1.
پیپلز پارٹی کے امجد حسین 11178 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر اور تحریک انصاف کے جوہر علی 403 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 2
پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 6848 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.
پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 2100 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 41 ہزار 108 ہے۔
جی بی اے 3
(انتخاب 22 نومبر کو ہو گا)
جی بی اے 4
پیپلزپارٹی کے امجد حسین نے 4716 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب 4291 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار میر نے 2200 ووٹ حاصل کیے۔
جی بی اے 5
آزاد امیدوار جاوید علی منوا 2443 ووٹ حاصل کرکے کام یاب ہوئے.
ایم ڈبلیو ایم کے رضوان علی 1766 ووٹوں کے ساتھ دوسرے، آزاد امیدوار ذوالفقار علی مراد نے 1230 اور پی پی پی کے مرزا حسین نے 1123 ووٹ حاصل کیے۔
جی بی اے 6
تحریک انصاف کے کرنل (ر) عبیداللہ بیگ 6600 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار نور محمد 4584 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی کے ظہور کریم ایڈووکیٹ 3005 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 7
پی ٹی آئی کے راجہ محمد زکریا خان 5290 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے،
پی پی پی کے سید مہدی شاہ نے 4114 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور ن لیگ کے محمد اکبر خان نے 818 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 8
مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے محمد کاظم 7534 ووٹ لے کر کام یاب رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید محمد علی شاہ 7146 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 9
آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6286 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے فدا محمد نشاد نے 5187 ووٹ اور پی پی پی کے وزیر وقار علی نے 1856 ووٹ حاصل کیے۔
جی بی اے 10
آزاد امیدوار راجا ناصر علی خان 4667 ووٹ لے کر کام یاب ہوئے. تحریک انصاف کے امیدوار وزیر حسین نے 3344 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 11
پی ٹی آئی کے سید امجد علی 5733 ووٹ لے کر کام یاب رہے۔ آزاد امیدوار سید محسن رضوی 2016 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر اور آزاد امیدوار اقبال حسین 1838 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 12
پی ٹی آئی کے راجا محمد اعظم خان 10674 ووٹ کے ساتھ کام یاب ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 8886 ووٹ لے کر دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے محمد طاہر شگری 2261 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 13
تحریک انصاف کے خالد خورشید خان 4836 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے, پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان نے 3117 ووٹوں کے ساتھ دوسرےاور ن لیگ کے رانا فرمان علی نے 2192 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 14
تحریک انصاف کے شمس الحق نون نے 5354 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار مظفر علی 3479 کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 3009 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 15
آزاد امیدوار شاہ بیگ 2713 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار محمد دلپذیر نے 2309 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک انصاف کے امیدوار نوشاد عالم نے 183 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 16
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد انور نے 4813 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
آزاد امیدوار عطا اللہ نے 2576 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک انصاف کے عتیق اللہ نے 1733 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 17
تحریک انصاف کے حیدر خان نے 5389 ووٹ حاصل کرکے کام یابی حاصل کرلی۔ جے یو آئی (ف) کے رحمت خالق نے 5162 ووٹ لیکر دوسرے اور پی پی کے امیدوار غفار خان نے 423 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 18
تحریک انصاف کے گلبر خان نے 6793 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمان نے 5986 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 19
آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6208 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.
پیپلز پارٹی کے جلال علی شاہ نے 4967 ووٹ اور تحریک انصاف کے امیدوار ظفر محمد نے 3 ہزار ووٹ حاصل کیے۔
جی بی اے 20
تحریک انصاف کے نذیر احمد نے 5582 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خان اکبر خان نے 3815 اور پی پی کے علی مدد شیر نے 1026 ووٹ حاصل کیے۔
جی بی اے21
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار غلام محمد نے 4334 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد ایوب شاہ نے 3430 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے.
جی بی اے 22
آزاد امیدوار مشتاق حسین نے 6051 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے محمد ابراہیم ثنائی نے 4945، پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد جعفر نے 2615 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے رضا الحق نے 614 ووٹ حاصل کیے۔
جی بی اے 23
آزاد امیدوار عبدالحمید 3666 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.
پاکستان تحریک انصاف کی آمنہ بی بی 3296 لیکر دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام علی حیدری نے 301 ووٹ حاصل کئے.
جی بی اے 24
پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل فاتح 6206 ووٹ
پاکستان تحریک انصاف کے سید شمس الدین 5361 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم تبسم نے صرف 1 ووٹ حاصل کیا۔
…..
#GBElection2020
#GBElections

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں