401

ہجیرہ کالج انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، کالج گرائونڈ گندے جوہڑ میں تبدیل ہونے لگا

ہجیرہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہجیرہ کی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، سیوریج کی مین لائن سے ہونی والی لیکیج نے سارے میدان کو گند میں تبدیل کردیا، 2 ماہ سے بھی زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود توجہ نہ دی گئی۔ طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق کالج کی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سیوریج کی مین لائن میں ہونے والی لیکج سے کالج گرائونڈ گند کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا۔

مین لائن میں لیکیج کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی سارے گرائونڈ میں پھیلنے لگا جس سے نہ صرف کالج طلبہ بلکہ گرد ونواح میں رہائش پذیر شہری بھی بری طرح سے متاثر ہونے لگے۔

گندے پانی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے لگیں مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگ سکی۔

کالج گرائونڈ میں سیوریج کے گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن کالج طلبہ اور اہل علاقہ کیلئے سر درد بن گیا ۔ اس گندے پانی سے مختلف وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ اور بھی زیادہ ہوگیا۔

کالج طلبہ اور اہل علاقہ نے کالج انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ فوری اس مسئلے کا سد باب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں