44

ہجیرہ/گجن(ملک ذوالفقارسے)

ہجیرہ/گجن(ملک ذوالفقارسے)
گجن بازارمیں آتشزدگی,بجلی کےشارٹ سرکٹ سے مارکیٹ کوہلےکاڈھیربن گئی,اشیاءخوردونوش جل کرخاکستر,کروڑوں کانقصان,حکومتی نمائندوں/ انتظامیہ کےاہلکاروں کی بےحسی مذکورہ مارکیٹ کامعائینہ تک نہ کرسکے,مالک مارکیٹ وشہری سراپااحتجاج,حکومت سےنوٹس لیتے ہوئےمعاوضہ جات کی اپیل.تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ کےدوافتادہ اورضلع پونچھ کےسنگم پرواقع بازارگجن میں خوفناک آتشزدگی سے تین منزلہ مارکیٹ جل کرخاک کاڈھیر بن گئی آتشزدگی کی وجہ بجلی کاشارٹ بتایاجارہاہے,آتشزدگی اس قدر خوفناک تھی کہ مارکیٹ کاایک حصہ مکمل طورپر تباہ ہوگیااورمارکیٹ میں دوجن کےقریب مختلف اشیاء کی شاپس اورایک سیاسی تنظیم کاآفس جل گئے اشیاءخوردونوش جل کرخاک ہوگئیں,شہریوں نے بتایاکہ مارکیٹ جلنے سے کروڑوں کانقصان ہوااوریہ آگ مقامی لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کربھجائی ورنہ سارابازارجل جاتا,اس موقع پر مالک مارکیٹ محمدفریدکاکہناہےکہ یہ مارکیٹ جودومنزلہ اورایک بیسمنٹ پرمشتمل تھی مکمل جل گی,اورمارکیٹ میں درجن کےقریب چھوٹی بڑی شاپس جن میں جنرل سٹور,مرغ شاپ,کریانہ سٹور,بیکری,سبزی شاپ,بوٹ میکرشاپ سمیت دیگراورایک سیاسی تنظیم کادفتر جل گئے,جس سےکروڑں مالیت کانقصان ہوگیاجبکہ شہریوں کایہ کہناہےکہ مقامی افرادنے اپنی مددآپ بڑی مشکل اوراپنی جانوں کوہتھیلی پررکھ کر اس آگ پرقابوپایاورنہ یہ آگ سارے بازار کواپنی لپیٹ میں لےلیتی انہوں نےمذیدکہاکہ تاحال حکومتی نمائندےاورانتظامیہ کےاہلکارایہاں باضابطہ نہیں آئے جس سے شہریوں میں مایوسی پائی جاتی ہےانہوں نےحکومت وقت اورانتظامیہ کےاعلیٰ حکام سے اپیل کی وہ یہاں آکرنقصان کاجائزہ اورتخمینہ لگاکرمتاثرین کومعاوضہ جات فراہم کریں تاکہ متاثرین دوبارہ کاروبارشروع کرکےاپنےپاؤں پرکھڑے ہوسکیں..
………………………………….
ملک ذوالفقار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں