196

گلگت بلتستان ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثہ کا شکار ،تاہم طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

گلگت بلتستان (تلافی نیوز ) گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا لیکن گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا،

تاہم تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ترجمان پی آئی اےکے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی۔

پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا اور رن وے پر پھسل گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں