2,351

راولاکوٹ برمنگ خورد زمین کے تنازعہ میں قتل ہونے والے دو بھائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

راولاکوٹ (محمد خورشید بیگ سے )راولاکوٹ برمنگ خورد زمین کے تنازعہ میں قتل ہونے والے دو بھائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

یاد رہے واقعہ گزشتہ روز شام کے وقت پیش آیا جب مقتولین کی طرف سے لکڑی لاد کر متنازعہ زمین پر اُتاری گئی۔
لکڑی اتارتے ہی قاتل عثمان ولد رزاق اور نعمان ولد رزاق نے سفیر نامی مقتول شخص پر گولیوں اور چھریوں سے وار کر دیا سفیر کا چھوٹا بھائی خلیق موقع پر پہنچ گیا تو اُسے گولیوں کے وار سے موقع پر ہی قتل کر دیا گیا جبکہ مقتول سفیر شدید زخمی حالت میں راولاکوٹ ہسپتال پہنچا جہاں تشخیص سے معلوم ہوا کہ اس کے گردے خنجر کے وار سے بُری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سفیر کا آپریشن شروع کیا گیا تاکہ اس کی جان بچائی جا سکے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی زندگی دم توڑ گئی۔
مقتول سفیر صفیر کراچی کے ایک ہسپتال میں ملازمت کرتا تھا جبکہ مقتول خلیق ایک کیری ڈبہ چلاتا تھا۔
قاتل نعمان اور عثمان پاک فوج میں ملازمت کرتے ہیں جو کہ موقع سے فرار ہو گئے اور تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔
مقتولین کی نماز جنازہ کھائیگلہ ہائی سکول سکول کے گراونڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں