101

محکمہ برقیات کے فنی ملازمین سیفٹی کٹس نہ ھونے کے باعث مشکلات کا شکار متعلقہ ادارے خاموش تماشائی

راولاکوٹ( محمدخورشید بیگ سے) محکمہ برقیات کے فنی ملازمین سیفٹی کٹس نہ ھونے کے باعث مشکلات کا شکار متعلقہ ادارے خاموش تماشائی ملازمین میں تشویش.غیر جریدہ فن ملازمین برفیات ضلع پونچھ کا ایک ہنگامی اجلاس دفتر برقیات راولاکوٹ میں ہوا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی . کرونا وائرس روک تھام کے حوالے سے ملازمین کے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی مہم اور اس کے متعلق مسائل زیربحث آئے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر ملازمین کی سیفٹی کے لیے کوئی بھی اقدامات خاطر خواہ نہیں کیے گئے ہیں اور مطلوبہ حفاطتی سامان اور سفیٹی کٹ فراہم نہیں کیا گیا ملازمین نے کرونا وائرس کے پھلاؤ اور ڈیوٹی سرانجام دینے میں مشکلات سے بھی آگاہ کیا کیونکہ کے ملازمین جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں ان کا براہ راست تعلق عوام الناس سے ہے اور اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے عوام الناس کو بجلی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اس لیے ملازمین کا کرونا وائرس کی وجہ سے فیلڈ میں کام کرنا بہت مشکل ہے. لہٰذا حکومت آزاد جموں و کشمیر اور محکمہ برقیات کے اعلی افسران اور سول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جس طرح محکمہ صحت کے ملازمین کے حوالے سے سیفٹی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسی طرح کے اقدامات محکمہ برقیات کے فیلڈ ملازمین کے لیے بھی کیے جائیں تاکہ ملازمین اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں. اجلاس میں فنی ملازمین کے جملہ عہد داران.. صدر قیوم.. جنرل سیکرٹری داود رفیق.. سینئر نائب صدر طارق ضیاء.. لیاقت محمود.. شوکت شاکر.. عمران خالد.. بشارت حسین.عبدالجبار. محمد افراز. بابر خورشید. زوالفقار. محمد الطاف.. جاوید انور. اور دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں