51

برنالہ آزاد کشمیر فیس بک پر غلط کمنٹس پر دو گروپوں میں خونریز تصادم ،ایک شخص قتل متعدد زخمی

کوٹلی( انصر بیگ سے )برنالہ آزاد کشمیر میں قتل کی لرزہ خیز واردات فیس بک پر غلط کمنٹس اور پوسٹیں لگانے پر جھگڑا ۔مسلح تصادم ۔
آج برنالہ کے گاؤں باڑہ میں چوہدری گروپ اور حاجی طارق گروپ کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا دونوں گروپوں میں فائرنگ نصر اقبال ساکن باڑہ قتل جبکہ چوہدری گروپ کے چھ لوگ زخمی حاجی طارق گروپ میں نزر حسین سمیت پانچ لوگ زخمی ایس ایچ او برنالہ حاجی ملک رضوان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ آئے پولیس نے کاروائی شروع کردی
جھگڑے کی وجہ فیس بک پر غلط پوسٹیں اور کمنٹس بتائی جارہی ہے آئے روز سوشل میڈیا پر اس طرح کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں