43

آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی،چناری کے نواحی گاؤں کٹھائی کے رہائشی کورونا مشتبہ مریض ایمز مظفرآباد میں وفات پا گئے ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی،چناری کے نواحی گاؤں کٹھائی کے رہائشی کورونا مشتبہ مریض منیر احمد ولد عبدالرحمن ایمز مظفرآباد میں وفات پا گئے ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منیر احمد کی نماز جنازہ اور تدفین ڈی ایچ او ڈاکٹر نعمان کی ہدایت پرکوروناہیلتھ ٹیم نے ڈبلیو ایچ اوکے ایس او پیزکے تحت آبائی قبرستان کھٹائی میں کر دی منیر احمد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر راشد الیاس نے چیک اپ کے بعد کورونا مشتبہ ہونے کے باعث ایمزمظفرآباد ریفر کیا تھا تاحال مرنے والے شخص کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے

ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان منظور بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد جاں بحق ہونے والے شخص کی رپورٹ حاصل کی جائے حفاظتی تدابیر کے ساتھ اس شخص کی تدفین کررونا ایس اوپی کے تحت کی گئی ہےتاکہ خدانخواستہ اس کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں کرونا پھیلاؤ سے بچا جا سکے یاد رہے کہ جاں بحق شخص کی عمر تقریباً پچاس سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور وہ راولپنڈی میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اور دو روز قبل ہی چناری کے نواحی گاؤں کھٹائی آئے تھے جہاں انکی طبعیت خراب ہونے کے باعث انھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا اور پھر مظفرآباد ایمز ریفر کیا گیا کورونا کے مشتبہ مریض کے جاں بحق ہونے کے باعث علاقہ میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں کی زیادہ ترتعدادگھروں کے اندر بند ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں