46

کوٹلی مرکزی صدر ملک یعقوب کی زیر صدارت انجمن تاجران کا اجلاس منعقد عید سے پہلے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے دی جانے والی نرمی پر نمائندگان کا اظہار تشکر

کوٹلی (انصر بیگ سے )انجمن تاجران کوٹلی کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر ملک یعقوب کی زیر صدارت آج کوٹلی میں منعقد ہوا جس میں ویزاعظم کی طرف سے دی گئ عید سے پہلے تین دن کی نرمی پر اظہار تشکر کا اظہار کیا اور بر وقت آزاد کشمیر میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کرنے پر ویزراعظم کے اقدامات کو سراہا اور ساتھ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کل مورخہ ۳۰ مئ کو آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہو رہی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں اس کو آگے نہ بڑھایا جائے اور تاجروں کواختیاتی تعدابیر کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گزشتہ تین ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا تاجروں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ لاک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل تعاون کیا ہے اور آگے بھی ایسا کرنے پر تاجر حاضر ہیں چھوٹے تاجروں کے کاروبار ختم ہو گئے دہاڑی دار طبقہ سخت پریشان ہے اور میرپور ڈیویژن میں زیادہ کیسسس بھی نہیں ہیں حکومت اور انتظامیہ اختیاتی تعدابیر کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دے جس پر تمام تاجر مکمل عمل درآمد کریں گئے کرونا وائرس عالمی وبا ہے اور ہم نے اس سے مل کر لڑنا ہے اجلاس میں مرکزی صدر ملک یعقوب مرکزی سیکٹری جنرل انوار بیگ ،سئنیر نائب صدر مسعود عارف ،نائب صدر راجہ رحیم ،صرافہ یونین کے صدر ظفر ملک ،رولی گلی کے تاجر رہنما ظہور اکبر ملک ،حسن روڈ کے صدر امجد حسن ، معروف مغل ،اور الطاف بھٹی کے علاوہ جمیل مہناس نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں