42

مظفرآباد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع مظفرآباد کے صدر سہیل کیانی المعروف شاکا کی لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی کوشش

مظفرآباد: (کرائم رپورٹر) مظفرآباد مبینہ ذیادتی کا یکے بعد دیگرے ایک اور کیس سامنے آگیا۔وہی لمبے بال منہ پر داڑھی اور بند نما چہرے کے پیچھے چھپا ہوا ایک اور درندہ۔ مظفرآباد کے نواحی گاوں چہلہ بانڈی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع مظفرآباد کے صدر سہیل کیانی المعروف شاکا کی لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی کوشش۔ لڑکی کے والد نے ملزم سہیل کیانی کے خلاف درخواست تھانہ صدر مظفرآباد میں جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق (ق) نامی لڑکی دھنی مائی صاحبہ مزار پر حاضری کی غرض سے وہاں پہنچی تو واپسی پر سہیل کیانی عرف شاکا اور سلطان کیانی عرف ٹوکا نے لڑکی کا تعقب کرتے ہوئے اسے گن پوائینٹ پر زبردستی گاڑی میں بیٹھانے کی کوشش کی اور زدوکوب بھی کیا۔ ملزم سہیل کیانی اس سے قبل بھی متعدد چوری اور ذیادتی کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ ہمیشہ سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بچ نکلا۔ دو برس قبل چہلہ بانڈی سے تعلق رکھنے والی (س) نامی لڑکی نے ملزم سہیل کیانی عرف شاکا کے ظلم اور بلیک میلنگ سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔ اس کے علاوہ ذیشان گیلانی کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقد رقم اور زیورات چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا بعد میں سیاسی پشتپنائی حاصل کرتے وہاں سے بھی بچ نکلا۔ اس وقت سہیل کیانی سیاسی طاقت کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے غریب باپ پر دباو ڈال رہا ہے کہ وہ درخواست واپس لے اور تھوڑے بہت پیسے لے کر اپنا منہ بد کر لیں ورنہ اس سے بھی سنگین نتائج بھگتے گا۔ اس واقع کے پیش نظر مظفرآباد کی عوام اور سول سوسائٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد کو سخت سے سخت سزا نا دی گئی تو یہ غریب عوام کا جینا محال کر دیں گئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بچے سے زیادتی کے ملزم اور مذکورہ واقع میں ملوث ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے میں تاخیر نا کریں تا کہ آئندہ کے لیئے ان جرائم پیشہ عناصر کا تدارک ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں