150

منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور نوجوان نسل کے خون میں اس زہر کو اتارنے والوں کے خلاف ڈنہ نمبر چار کے مقام پر آل جبوتہ گرینڈ جرگے کا اہتمام

جبوتہ(تلافی نیوز)منشیات فروشی کے خلاف جبوتہ کے عوام کا گرینڈ جرگہ سخت تشویش کا اظہار نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے کونسل کاقیام عمل میں لایا گیا کونسل ایک ھفتے کے اندر ضلعی انتظامیہ کو اپنی سفارشات پیش کرے گی.
منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور نوجوان نسل کے خون میں اس زیر کو اتارنے والوں کے خلاف ڈنہ نمبر چار کے مقام پر آل جبوتہ گرینڈ جرگے کا اہتمام کیا گیا جس میں جبوتہ کی دونوں یونین کونسلز کے تمام علاقوں نامنوٹہ,ریڑبن,کہوکوٹ,علی سوجل,بن بیک, شہیدگلہ,پکھر نکہ,ہل ٹاؤن سمیت ڈنہ نمبر چار سے نمایاں شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.شرکا کی جانب سے مختلف آراء اور تجاویز پیش کی گئیں.جرگے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سب مل کر اس لعنت کو جڑ سے خاتمے کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے.شرکا کی جانب سے منشیات فروشوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہ اس کام کو ترک کر دیں اور ہمارے آنے والی نسلوں پر رحم کریں اگر منشیات فروش اس کام سے بعض نہیں آتے تو ان کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کی جائے گی.
شرکا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ سے بھی گزارش کی کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے سے اس برائی کا خاتمہ کیا جا سکے.
اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں جبوتہ کے تمام علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا.جو مختلف طریقوں سے منشیات فروشوں سے نمٹنے کے لیے اپنا رول ادا کرئے گی.
اس حوالے سے مختلف سیمنار کروائے جاہیں گے جس میں نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے اگاہ بھی کیا جائے گا.اس کے علاوہ سکول کھلنے پر سکولوں میں منشیات کے نقصانات پر مختلف پروگرامز کروائے جاہیں گے تاکہ لوگوں میں اگائی پیدا ہو سکے اور وہ منشیات جیسی برائی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.جرگےسےمسعودحنیف,
سردرانور,قاضی نثار,سردار شاہنواز,محمد ایوب,محمد حلیم,سردارخورشید,طیب ریاض ایڈووکیٹ,جاوید شاکر,حاجی محمد سرور,زبیرشریف,قاری کبیر,قاری طاہر,صوبیدار ریاض,محمد اعظم,رفیق باہو,ریاض جبوتوی,ڈاکٹر عثمان,سردار لیاقت حیات خان,عامر محمود و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.جرگے میں پورے جبوتہ سے تقریباً 35 افراد پر مشتمل ایک کونسل تشکیل دی گئی جو اگلے ایک ہفتے کے اندر انتظامیہ سے میٹنگ کر کہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں