63

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ممتاز مزہبی سکالر حسن میر قادری کے بڑے بھائی افسر خان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث دارفانی سے کوچ کر گئے

راولاکوٹ (محمد خورشید بیگ سے) راولاکوٹ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ممتاز مذہبی سکالر علامہ حسن میر قادری کے بڑے بھائی یونین کونسل سنگولہ کی ہر دلعزیز شخیصیت سابق ممبر محمد افسر خان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سےاس دار فانی سے کوچ کر گئے مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا محمد افسر خان نے تین سال قبل وسطی لوئر سنگولہ میں قبرستان کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھی تھی اور ان تین سالوں کے دوران اس قبرستان میں کوئی قبر نہیں بنی اور ممبر افسرخان کی وصیت کے مطابق ان کی پہلی قبر وسطی لوئرسنگولہ قبرستان میں بنی سابق ممبر افسرخان کی بے سنگولہ کے لیے بے شمار خدمات ہیں ان میں قابل ذکر سنگولہ کا مشترکہ قبر ستان اور جنازہ گاہ کا قیام بھی ان کی ذاتی کو شش سے عمل میں آیا اس کے علاوہ بوائز اور گرلز پرائمری سکول دبن سنگولہ کا قیام ان کی کوشش سے ہوا انھوِں نے اپنے ہا تھوں سے افتتاح کیا تھا واٹر سپلاٰئی سکیم کو سنگولہ میں متعارف کروانے کا سہرا بھی ممبر افسر خان کو جاتا ہے مرحوم سابق وزیر حکومت سردار قمرالزمان کے قر یبی ساتھی تھے اور ذاتی دلچسپی سے سنگولہ کے اندر کئی تعلمیی اداروں کا قیام بھی کر وایا سنگولہ کے لیے ممبر افسرخان کی بے شمار خدمات ہیں مرحوم کو پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ بھی وقت گزارنے کا شرف حاصل ہے سب سے پہلے منھاج القران جب لاہور کی ایک چھوٹی سی عمارت میں قیام عمل میں لایا گیا تو مرحوم نے اس وقت اپنی بساط کے مطابق اپنا حصہ بھی ڈالا اور جو سب سے پہلی کلاس تھی اس میں اپنے چھوٹے بھائی علامہ حسن میر قادری جو کہ آج کل فرانس میں منھاج القران میں اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں معروف مذہبی اسکالر ہیں اور سنگولہ کے اندر ان کی بھی خدمات ہیں بالخصوص نوجوانوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی طرف راغب کیا.عوام علاقہ نے مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں