52

کورنا وائرس خدشات کے باعث جہلم ویلی میں آج بروز جمعہ سے سات دن تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا

جہلم ویلی(ڈیلی تلافی ) ضلع جہلم ویلی میں آج بروز جمعہ سے سات دن تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا لوگوں،گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے بازاروں میں آنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار عبدالوحید کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی روک تھام کے لیے یہ پابندیاں ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی تانکہ کرونا کو مزید پھیلنے سے روکا جائے
جہلم ویلی میں صرف ان سات دنوں کے دوران ایس او پی کے مطابق پٹرول پمپ،میڈیکل سٹور،بیکریز،سبزی،کریانہ،فروٹ،مرغ،ایل بی جی،نان بائی،دودھ،دہی شاپ ساتوں دن بمطابق ٹائمنگ ایس او پی کھلی رہے گیں گوشت،مچھلی کی دوکانیں تین ایام جمعرات،ہفتہ اور اتوار کے روز کھلیں گی باقی جملہ کاروبار بند رہے گا دوران لاک ڈاؤن خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائے جانے کی تمام تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے کہا ہے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تانکہ ضلع بھر میں کرونا مزید نہ پھیلنے پائے عوام کے تعاون سے ہی اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوام کے بہتر مفاد میں کیا گیا ہے اس لیے عوام کا فرض ہے کہ وہ اس لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہیں تانکہ وہ کرونا جیسی وباء سے بچ پائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں