68

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بہتر انٹرنیٹ مہیا کرو مہم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گی

اسلام آباد:آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں “بہتر انٹرنیٹ مہیا کرو” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اسلام آباد:وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کے رویے کیخلاف آزادکشمیر کے شہریوں نے گزشتہ رات آواز بلند کر دی۔

اسلام آباد: آزادکشمیر کے شہریوں و طلباء نے انٹرنیٹ کی غیر معیاری سروس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا

اسلام آباد: کرونا وباء کے پھیلاو کے بعد آزادکشمیر سے تعلق رکھنے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

اسلام آباد:طلباء اور شہریوں نے ٹویٹر پر بہتر انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کیلیے #Improve_4G_in_AJK بنایا۔

اسلام آباد:صرف دو گھنٹوں میں آزادکشمیر کے شہری اس ٹرینڈ کو پاکستان میں نمبر 1 پر لے آئے۔

اسلام آباد:پاکستان اور آزادکشمیر کے مختلف شہروں سمیت اوورسیز کشمیریوں نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیا۔

اسلام آباد:ٹیم کشمیر آفیشل نے اس ٹرینڈ کا آغاز کیا تو اس میں ہزاروں کشمیری صارفین شامل ہو گئے۔

اسلام آباد:بہتر انٹرنیٹ اور موبائل سروس مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 27 ہزار ٹویٹس کی گئیں۔

اسلام آباد: آزادکشمیر میں نہ بہتر انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی معیاری موبائل سروس مہیا کی جارہی۔صارفین

اسلام آباد: ایچ ای سی نے آن لائن کلاسز اور امتحانات لینے کا حکم دیدیا لیکن ہمارے پاس انٹرنیٹ کی سروس سست ہے۔ طلباء

اسلام آباد:دنیافائیوجی کی جنگ لڑرہی لیکن ہم اپنے عزیزوں سے آن لائن رابطہ تک نہیں کر سکتے۔ اوورسیز کشمیری

اسلام آباد:وفاقی حکومت پی ٹی اے کو ہدایت دے کہ آزادکشمیرمیں بہترانٹرنیٹ کیلیےفوری اقدامات کیے جائیں۔صارفین

اسلام آباد:جب تک آزادکشمیر کے ہر علاقے تک بہتر انٹرنیٹ اور موبائل سروس فراہم نہیں کی جاتی ۔ہم ہر پلیٹ فارم پر احتجاج جاری رکھیں گے۔منتظمین ٹرینڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں