5

رامون کیتھرینر نامی سوئس کرتب باز کا پہاڑ کے کنارے پر خطرناک ایکروبیٹک اسٹنٹ

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر نہ صرف شہرت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ منفرد کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیتے ہیں۔
تصویروں میں نظرآنے والے اس سوئس کرتب باز کو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے کنارے پر خطرناک ایکروبیٹک اسٹنٹ پیش کر رہا ہے۔

رامون کیتھرینر (Ramon Kathriner) نامی ایکروبیٹ نے سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ کے کنارے پر ڈیتھ وہیل رکھا اور گھومتے پہیوں والی وہیل پر کھڑے ہوکر نہ صرف توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ چلتے پہیے پر ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ پیش کیے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔
سوئس ایکروبیٹ نے اپنا یہ اسٹنٹ کورونا کی موجودہ صورتحال سے پریشان کرتب بازوں کے نام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں