19

آزاد کشمیر کے عوام کو انٹرنیٹ سے محروم اور ناقص کالنگ سروس کی فراہمی کیوں ؟جاوید چوہدری صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

آزاد کشمیر کے عوام کو انٹرنیٹ سے محروم اور ناقص کالنگ سروس کی فراہمی کیوں؟جاوید چوہدری صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میرپور
آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد موبائل کمپنیوں کی سروس شروع ہوئی، صارفین کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی مگر سروس اور کوالٹی پر توجہ نہ دیکر خطے کے لوگوں کو بدستور پتھر کے زمانے میں دھکیلا جا رہا ہے پاکستان بھر میں فور جی انٹرنیٹ کی بہترین سہولت میسر ہے اب فائیو جی کی باتیں ہو رہی ہیں مگر میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں ابھی تک تھری جی یا فور جی مہیا نہیں کی گئی ، موبائل فونز پر جو تھری یا فور جی کا نشان نظر آتا ہے جس کے صارفین لاکھوں میں ماہانہ پیکجز لگواتے ہیں وہ دراصل آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے آزاد کشمیر میں حکومت پاکستان ،پی ٹی اے فور جی سپیکٹرم کے لائسنس ہی نہیں دے سکی جبکہ موبائل کمپنیاں اپنا جگاڑ لگانے کے لیے 2G نیٹ کو فور جی بتا رہی ہیں جو کہ شدید دھوکہ دہی ہے میرپور ڈویژن کے لاکھوں لوگ برطانیہ امریکہ اور یورپی و خلجی ممالک میں مقیم ہیں ان سے روابط میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب اس اندھیر نگری پر خاموش نہیں رہا جا سکتا کیونکہ لوگوں کے کالنگ اور انٹرنیٹ میں لاکھوں روپے ضائع ہو جاتے ہیں حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان کو اس بارے میں اپنے کردار ادا کر کے لوگوں کے اہم مسلے کو حل کرنا چاہئیے کیونکہ اب انٹرنیٹ کی غیر معیاری سپیڈ کی وجہ سے طلبا و طالبات کو آن لائن کلاسسز کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے میں نے اس سلسلے میں آج چیئرمین پی ٹی اے کو مکتوب تحریر کیا ہے ۔
تاکہ ان کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ آزاد خطے کے لوگوں سے امتیازی سلوک بند کریں اس کے ساتھ ساتھ آپ عوام بھی اس حق کے لیے بولیں اگر حکومت سنجیدہ نہ ہوئی تو پھر متفقہ لائحہ عمل بنا کران موبائل کمپنیوں کا بائیکاٹ بھی کرینگے یہ کوئی اصول یا طریقہ نہیں کہ جس کا دل چاہے وہ خطے کے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں